ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن پاک کو جلایا گیا، عالمی سطح پر مذمت

0

ڈنمارک میں انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان راسموس پالوڈن نے ایک بار پھر قرآن کریم کو جلا کر اسکی بے حرمتی کی، جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پیدا ہوگیا ہے۔

یہ واقعہ سویڈن میں متنازع عراقی نژاد عیسائی پناہ گزین سلوان مومیکا کی موت کے چند روز بعد پیش آیا، جو قرآن سوزی کے لیے بدنام تھا۔

سویڈش اخبار Aftonbladet کے مطابق، پالوڈن نے کوپن ہیگن میں ترک سفارتخانے کے باہر قرآن سوزی کی اور اپنے اس مذموم فعل کا اعلان X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر کیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب ڈنمارک کی پولیس نے اس طرح کے اقدامات کے خلاف سخت بیانات جاری کیے تھے۔ تاہم، پالوڈن نے کسی بھی قانونی کارروائی کے خوف کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک بار پھر نفرت انگیزی کو ہوا دی۔

عالمی سطح پر مذمت اور مسلمانوں کا ردعمل

اس واقعے کے بعد، دنیا بھر کے مسلمانوں نے اس کی شدید مذمت کی ہے اور ڈنمارک حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم (OIC) سمیت مختلف اسلامی ممالک کی جانب سے باضابطہ مذمتی بیانات جاری کیے جانے کی توقع ہے۔یہ واقعہ ڈنمارک اور ترکی کے تعلقات پر بھی اثر ڈال سکتا ہے، کیونکہ قرآن کی بے حرمتی مسلم ممالک کے لیے ایک حساس معاملہ ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.