نواز شریف سے ن لیگ کے اراکین پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقاتیں،مریم نواز بھی ساتھ تھیں

0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات

ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کاموں سے متعلق معاملات زیر غور آئے

ارکان اسمبلی نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش جکیا۔۔۔

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف نے نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اور کارکردگی کی یاد تازہ کر دی

نواز شریف نے ارکان کی گفتگو کو سیاسی تعصبات سے پاک ،،شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر سراہا اور کہا پاکستان کو نفرت کی سیاست سے باہر نکالنا ہو گا۔۔۔

اراکین اسمبلی نے سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر وزیراعلی مریم نواز شریف کی کوششوں کو سراہا ۔۔کسان کارڈ کی وجہ سے آڑھتیوں سے چھٹکارا ملنے پر کاشتکار خوشحال ہوا،۔

صحت کے پورے نظام کی بہتری، مفت ادویات اور گھر کی دہلیز پرعلاج، ہونہار سکالر شپ کی فراہمی اور ستھرا پنجاب کی سکیمیں قابل تحسین ہیں۔۔۔

اراکین اسمبلی نے نواز شریف کو بتایا کہ مریم نواز کے اجتماعی شادیوں کے "دھی رانی پروگرام” کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے

نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز کے اقدامات سے عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔۔مریم نواز شریف کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے،

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12سے 14روپے میں مل رہی ہے۔ ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نوازشریف ہیں،

انہوں نے کہا راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے ہو جائے گی جس کے بعد گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.