راولپنڈی : مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ فریقین نے فوجی مصروفیات اور مشترکہ اقدامات سمیت موجودہ تعاون کو فروغ اور مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، ان کی کامیابیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔