ایف آئی اے لاہور کی بڑی کارروائی۔۔۔۔ عمرہ زائرین کو جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔۔
ایف آئی اے لاہور زون نے عمرہ زائرین کے لیے سرکاری ویکسینیشن سینٹر پر جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے اور لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والے منظم گینگ کے خلاف کاروائی کی۔۔۔
جعل سازی اور لوٹ مار میں ملوث برڈ ووڈ روڈ لاہور پر واقع فیڈرل ہیلتھ سینٹر کے 6 ملازمین گرفتار کر لئے گئے۔۔۔
گرفتار ملازمین کی شناخت ڈاکٹر شہزاد نسیم سول سرجن، محمد اکرم نرسنگ اسسٹنٹ، شہزاد محمود جونیئر کلرک،عمیر مسیح خاکروب،وقاس مسیح خاکروب،نور الحسن نائب قاصد کے نام سے ہوئی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملازمین آپس کی ملی بھگت سے ویکسینیشن سینٹر پر بغیر ویکسینیشن لگائے رشوت لے کر جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹس جاری کرنے میں ملوث ہیں۔۔۔۔۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ۔
ڈائریکٹر ایف ائی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے کہا ہے ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔۔۔۔جعل سازی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔ جعل سازی اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا