پاکستان اور قطر کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور دوحہ میں ہوا۔۔۔۔
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستانی جبکہ قطری وزیر مملکت سلطان بن سعد ال مراخی نے اپنے وفد کی قیادت کی۔۔۔ پاکستان اور قطر نے دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی، قونصلر امور اور عوامی رابطوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔دونوں ممالک نے مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔۔۔
پاکستان اور قطر نے دو طرفہ تعلقات سمیت مثبت پیشرفت اور اعلی سطح کے دوروں اور تبادلوں کو اجاگر کیا۔۔۔ اجلاس میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔۔۔
پاک قطر دو طرفہ مشاورت کا دوسرا دور اسلام اباد میں ہو گا۔۔۔