پاک ترکیہ انسداد دہشت گردی کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا

0

پاکستان اور ترکیہ کے انسداد دہشت گردی مشاورت کا دوسرا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔۔۔

پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل انسداد دہشت گردی وزارت خارجہ عبدالحمید نے کی۔۔۔

ترک وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل برائے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی وزارت خارجہ امور کنعان یلماز نے کی۔۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا دونوں ممالک نے عالمی اور علاقائی دہشت گردی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔۔۔ خطے اور خطے سے باہر دہشت گرد گروہوں کی طرف سے لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔

اجلاس میں طے پایا کہ عالمی برادری کو طویل عرصے سے جاری تنازعات کو حل کرکے دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے تجربات سے جاری تعاون اور باہمی سیکھنے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔۔۔

پاکستان اور ترکیہ نے دہشت گردی کی مالی معاونت اور دہشت گردی کے مقاصد کے لیے انٹرنیٹ کے استعمال کی روک تھام میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔۔۔

دونوں ممالک نے بنیاد پرستی کی روک تھام کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔۔۔مشاورت کا اگلا دور انقرہ میں ہو گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.