ایس سی او کا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ڈیجیٹل انقلاب لانے کا قدم

0

گلگت : ایس سی او کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ڈیجیٹل انقلاب کے تحت اقدامات جاری ہیں۔دونوں علاقوں میں ایس سی او نے 16 ماہ کے ریکارڈ وقت میں 61 آئی ٹی پارکس اور فری لانسنگ ہب بنائے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں 50 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہبز کے قیام کے منصوبے کے تحت، یہ اکیسواں منصوبہ ہے۔ایس سی او معذور بچوں کیلئے آزاد زندگی کے مراکز بھی فراہم کر رہا ہے جہاں وہ بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔

ایس سی او نے خواتین کیلئے فری لانسنگ ہب بھی قائم کیے ہیں جہاں وہ محفوظ طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ان پارکس نے ساڑھے چھ ہزار نوکریاں پیدا کیں اورسولہ سو فری لانسرز کو بااختیار بنایا۔

ایس سی او گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 100 آئی ٹی سیٹ اپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔یہ وژن 2025 کے مطابق اس خطے کو آئی ٹی کے مرکز میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.