پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 71ہزار647ارب روپے سے تجاوز

0

پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 452 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔

دسمبر میں مجموعی قرضوں کا بوجھ 71ہزار 647ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔۔ اسٹیٹ بینک نے مقامی و غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں

ماہانہ بنیادوں پر قرض میں 1284ارب روپےکا اضافہ ہوا۔۔۔ سالانہ بنیادوں پر قرض 9.9فیصد بڑھ گیا۔۔

ایک سال پہلے دسمبر میں قرض 65ہزار188ارب روپے تھا۔۔۔نومبر میں قرض کا حجم 70ہزار 363ارب روپے تھا۔۔۔

مقامی قرضوں میں ایک ماہ کے دوران 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔دسمبر میں مقامی قرض 49ہزار 883ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔۔

سالانہ بنیادوں پر مقامی قرض میں 7295ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک پر طویل مدتی قرضوں کا بوجھ 41ہزار 106ارب روپے رہا۔۔حکومت پر گورنمنٹ بانڈز سے لیا گیا قرض 36ہزار 992ارب روپے کا ہے۔۔

394ارب روپے کے انعامی بانڈز کا بھی حکومت پر قرض ہے۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.