ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی آئی۔۔۔۔
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی۔۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا
ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے۔۔۔چکن فی کلو 15 روپے 45 پیسے مہنگا ہوا۔۔۔
ایک درجن انڈوں کی قیمت 5 روپے 85 پیسے بڑھ گئی۔۔۔ لہسن کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا۔۔۔
ایک ہفتے میں چینی فی کلو 1 روپے 16 پیسے مزید مہنگی ہوئی۔۔۔۔مٹن، بیف، دودھ، دہی اور دال ماش بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں
ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر فی کلو 5 روپے 42 پیسے سستے ہوئے۔۔۔۔
ایک کلو پیاز کی قیمت 3 روپے 63 پیسے۔۔190 گرام چائے کا پیکٹ 24 روپے 26 پیسے اور دال چنا کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے کم ہو گئی۔۔۔
ایل پی جی، آٹا، گڑ، جلانے کی لکڑی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔۔۔