اسٹاک مارکیٹ میں تین ہفتوں سے جاری مندی کا سلسلہ ٹوٹ گیا،رواں ہفتے1762پوائنٹس کا اضافہ

0

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تین ہفتوں سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔۔۔ رواں ہفتے مارکیٹ میں 1762 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔

ہفتے کے آغاز پر 100 انڈیکس ایک لاکھ10 ہزار 323 پوائنٹس پر تھا۔۔۔ اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔

سرمایہ کاروں نے 201 ارب روپے کا منافع کمایا۔۔۔ کاروباری حجم 2 ارب 65 کروڑ حصص سے تجاوز کر گیا۔۔

اس ہفتے کاروباری سودے 136 ارب روپے میں طے پائے۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 650 ارب روپے سے بڑھ کر 13 ہزار 851 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔۔

پیر کو ہنڈرڈ انڈیکس میں 1055، منگل کو 1632 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔

بدھ کو حصص بازار میں 85 پوائنٹس، جمعرات کو 361 پوائنٹس اور جمعہ کو 479 پوائنٹس کی مندی تھی۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.