عمران خان کو اڈیالہ جیل حکام کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے:فیصل چوہدری

0

بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے کہا ہے عمران خان کو اڈیالہ جیل حکام کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔۔۔ بانی پی ٹی آئی سے عدالتی حکم کے باوجود وکلاء ٹیم کی ملاقات نہ کرانا توہین عدالت ہے۔۔۔۔

یہ بات عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔۔۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کو ان لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، کہیں ان پر دوبارہ سے تو سختیاں شروع نہیں کر دی جائیں، حکومت پر بالکل اعتبار نہیں یہ سیاسی دشمنی میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، جو گروپنگ کی باتیں کر رہے ہیں وہ بھی بانی پی ٹی آئی کے تابع ہیں اگر کسی کی لڑائی ہے تو اسے پارٹی کے اندر ہی رہنا چاہیئے۔۔

فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر عدالتیں عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتیں توسمجھیں ملک میں نظام عدل نہ ہونے کے برابر ہے، ایسا محسوس ہو رہا ہے یہ سب کسی انجانے خوف میں مبتلا ہیں،

انہوں نے کہا ہماری درخواستوں کے باوجود مقدمات کی اپنی مرضی سے دو تین پیشیاں ہوتی ہیں۔ بانی نے ہدایت کر رکھی ہے کہ ناگہانی صورتحال ہو تو فوری طور پر قانونی راستہ اختیار کریں۔

3 اکتوبر، 24 نومبر کو بانی کو تین ہفتے سے زائد تک قید تنہائی میں رکھا گیا تھا ان کے سیل کی بجلی بند کر کے ذہنی ٹارچر کیا گیا،ان سے ورزش کی سہولت واپس لی گئی۔۔ وکلاء اور فیملی سے ملاقات بند کر دی گئی تھی، وجوہات بتائے بغیر جس طرح یہ تاریخیں پڑی اس پر ہم شاکی ہیں، پوری دنیا میں پارٹی ورکرز کو بانی کی صحت و زندگی کے بارے میں تشویش لاحق ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا ہم نے ایکس پر حکومت سے اپیل کی تھی کہ وکلاء اور فیملی کی ان سے فوری ملاقات کرائی جائے۔ بانی سے امتیازی سلوک حکومتی پالیسی اور طاقتور لوگوں کی پالیسی کہ وجہ سے ہے جن پر وہ تنقید کرتے رہتے ہیں۔

بانی نے اپنے خطوط میں حقائق سامنے رکھے ان پر ناگواری نہیں ہونی چاہیئے۔ آپ اقلیت ہو بزور طاقت اکثریت پر ترجیح دیں گے تو ملک میں سیاسی عدم استحکام ہو گا عوام بے چین ہوں گے، ملک میں پولیس،ایف آئی اے یا کوئی فورس ہو انکا کام پی ٹی آئی کو کریک ڈاؤن اور ورکرز کو اٹھانا ہے۔حکومت عوامی ووٹ سے زیادہ طاقتوروں کی بیساکھی پر کھڑی ہے، ان کا مزدور سے کوئی لینا دینا نہیں۔ 26ویں ترمیم کی قانون سازی 8 فروری الیکشن کو چھپانا اور بانی کو سزا دلوانا ہے، جس ملک میں دہشتگردی قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں سرمایہ کاری کہاں سے آئے گی، تقریبا دو ارب ڈالر کا کیپیٹل ملک سے باہر جاچکا ہے،تحریک عیدالفطر کے بعد ہو گی بانی نےہدایت دی ہے کہ اتحادیوں سے رابطے کریں، قوی امید ہے کہ ہم جلد حتمی نتیجہ پر پہنچ جائیں گے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.