ماہانہ بنیادوں پر صنعتی پیداوار میں 19فیصد اضافہ جبکہ ایک سال میں 3.73فیصد کمی آئی:ادارہ شماریات

نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں صنعتی پیداوارمیں19.07 فیصد کا غیر معمولی اضافہ۔۔۔۔

ادارہ شماریات نے لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی تفصیلات جاری کر دیں

ایک ماہ میں صنعتی شعبے کی پیداوار میں 19.07فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔۔۔۔دسمبر میں کاٹن یارن کی پیداوار میں 8.65 فیصد کا اضافہ ہوا۔۔۔۔

دسمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی پروڈکشن 9.10فیصد بڑھی۔۔۔۔۔۔آٹوموبیل انڈسٹری کی پیداوار میں 47.72فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔۔۔۔کھادوں کی پیداوار 2.52 فیصد بڑھی۔۔۔۔

سالانہ بنیادوں پر لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 3.73فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔۔چینی کی پیدوار میں 12.53فیصد کمی آئی۔۔۔

آئرن اینڈ اسٹیل کی پیداوار 11.27 فیصد کم رہی۔۔۔سیمنٹ کی پروڈکشن میں 5.52 فیصد کمی آئی۔۔۔

رواں مالی سال کے چھ ماہ میں صنعتی پیداوار منفی 1.87 فیصد رہی۔۔۔۔

جولائی تا دسمبر چینی کی پیداوار 12.63 فیصد کم حاصل ہوئی۔۔۔۔ سیمنٹ کی پیداوار 9 فیصد جبکہ آئرن اینڈ سٹیل 12 فیصد کم رہی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے