وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے تیل و گیس کی 12 فیلڈز کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے سالانہ 25 کروڑ ڈالر کی اضافی آمدن ہو گی۔۔۔
اسلام آباد میں حکومتی کمپنی او جی ڈی سی ایل اور نجی کمپنی کے اشتراک سے ہونے والی تقریب سے خطاب میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ مقامی طور پر تیل و گیس پیداوار بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے
12 فیلڈز کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔۔۔ خام تیل کی پیداوار میں 10 ہزار بیرلز یومیہ کا اضافہ ہوا ہے۔۔۔سالانہ 25 کروڑ ڈالر اضافی آمدن ہو رہی ہے۔۔۔
انھوں نے بتایا کہ دو مزید فیلڈز کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے جبکہ 14 کو اپ گریڈ کیا جائے گا ۔۔۔حکومتی کمپنیوں کی رائٹ سائزنگ کے تحت کئی ادارے ختم کیے گئے ہیں۔۔۔ کچھ مزید محکمے بھی بند کئے جا رہے ہیں۔۔۔
