کاروباری ہفتے کا آخری روز،سونا 1000 روپے مہنگا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔۔۔ نیویارک میں سونے کی ٹریڈنگ 2936 ڈالر فی اونس میں ہوئی۔۔۔

ادھر پاکستان میں سونے کی قیمت 1000 روپے بڑھ گئی۔۔۔۔ ایک تولہ سونا 3 لاکھ 8 ہزار روپے کا ہو گیا۔۔

 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے تک جاپہنچی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 785 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 63 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی تنزلی سے 3 ہزار 380 روپے اور 10 گرام کے نرخ 43 روپے کم ہو کر 2 ہزار 897 روپے پر آگئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے