پاک فوج کی جانب سے یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں مسجد کی تعمیر مکمل

مالاکنڈ : طلباء وطالبات کی درخوارست پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں مسجد کی تعمیر مکمل کرلی گئی ۔

گذشتہ سال نومبر میں یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے طلباء و طالبات کی جانب سے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران مسجد کی تعمیر کے لئے درخوارست کی گئی تھی۔

کور کمانڈر کی ہدایات پر ہنگامی بنیادوں پر مسجد کی تعمیر شروع کی گئی جو کہ بہت قلیل مدت میں مکمل کر لی گئی یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں جامع مسجد فاروق اعظم کی تعمیر پر یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء و طالبات نے نہایت خوشی کا اظہار کیا۔

مسجد میں دیگر تمام سہولیات سمیت خواتین کے لئے علیحدہ جگہ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء اور طالبات نے مسجد کی تعمیر کو اہم قرار دیتے ہوئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے