ہول سیل بجلی مارکیٹ میں لین دین کیلئے گرڈ اور ٹرانسمیشن سسٹم استعمال کرنے کے چارجز طے کر لیئے گئے، اوپن ایکسس صارفین مرضی کے پاور پلانٹ سے بجلی خرید سکیں گے، نیپرا نے اوپن ایکسس صارفین کیلئے یکساں یوز آف سسٹم چارجز مقرر کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی ایک جگہ سے دوسری جگہ ترسیل کے عوض یوز آف سسٹم چارجز ادا کرنا ہوں گے، مسابقتی وہیلنگ آکشن کے ذریعے بجلی لینے والے صارفین پر یکساں گرڈ چارجز لاگو ہوں گے۔
مختلف صارف کیٹیگریز کیلئے ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور کراس سبسڈی چارجز مقرر کیے گئے ہیں، بجلی کی ایک جگہ سے دوسری جگہ ترسیل کے عوض یوز آف سسٹم چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
بی تھری صارفین کیلئے مجموعی گرڈ چارج 6.23 روپے فی یونٹ ، بی فور صارفین کیلئے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 9.09 روپے فی یونٹ ، سی تھری صارفین کیلئے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 14.95 روپے فی یونٹ ، سی ٹو اے صارفین کیلئے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 19.62 روپے فی یونٹ ، سی ٹو بی صارفین کیلئے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 17.74 روپے فی یونٹ ، اے ٹو سی صارفین کیلئے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 19.14 روپے فی یونٹ ، اے تھری صارفین کیلئے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 19.10 روپے فی یونٹ ، ڈی ٹو بی صارفین کیلئے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 6.72 روپے فی یونٹ مقرر کیئے گئے ہیں ۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کو فیصلے اور متعلقہ نوٹیفکیشن فوری جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے ۔
