سونےکی قیمت میں کمی کا مسلسل چوتھا روز،مزید2500 روپے سستا

سونے کی عالمی مارکیٹ میں ٹھہراؤ ۔۔۔۔ ایک اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا 2863 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی آئی۔۔۔۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونا مزید 2500 روپے سستا ہو گیا۔۔۔ چار روز میں سونے کی قیمت 9000 روپے گِر چکی ہے۔۔۔

ایک تولہ سونے کے بھاؤ 3 لاکھ 500 روپے پر بند ہوئے۔۔۔

24 قیراط کے 10گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 57 ہزار 639 روپے پر آ گئی

22 قیراط کا 10 گرام سونا 1964 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 169 روپے کا ہو گیا

24 قیراط کی ایک تولہ چاندی کی قیمت 64 روپے کم ہو کر 3250 روپے ہو گئی

22 قیراط کی چاندی 55 پیسے سستی ہو کر 2786 روپے فی تولہ رہی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے