کراچی ٹریفک گردی کا شکار ہے،دوسرے صوبےکے بااثر آدمی کی بدمعاشی برداشت نہیں:گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر سے خطاب۔۔۔ کہا کراچی میں ٹریفک گردی ہو رہی ہے۔۔۔ٹریفک حادثات میں شہیدہونے والوں کو ایک ایک پلاٹ دوں گا۔۔۔۔

انہوں نے کہا کراچی میں ڈمپرز سے ہلاکتوں کا معاملہ تھم نہیں رہا۔۔۔شہری ڈمپرز سے ہلاکتوں پراپنی رائے دیں۔۔سندھ ہائی کورٹ ۔وزیراعلی سندھ کو ٹریفک حادثات پرخطوط لکھ چکاہوں لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔۔۔

گورنر سندھ نے کہا کسی دوسرے صوبے کا بااثر آدمی میرے شہری پرتشدد نہیں کرسکےگا۔بااثر افراد کی بدمعاشی نہیں چلنے دوں گا۔۔۔ شہری قلم اپنا ہتھیار بنائیں۔۔۔۔اگر اب کسی بااثر فرد نے کلاشکوف نکلی تو میں اسکے گھرجاؤں گا۔۔۔۔
انہوں نے کہا کراچی لاوارث نہیں ہے۔۔۔ اس شہر پر ہونے والے ظلم پر اپنی آواز کوبلندکرتارہوں گا۔۔۔۔۔میں درد مندوں کے حق میں بولتا رہوں گا چاہے کسی کو برا لگے یا اچھا ۔۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے