بھتہ خوری،راہزنی،ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں مطلوب 7 اشتہاری یو اے ای سے گرفتار

پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنز سیل کی شاندار کامیابی۔۔۔۔

بھتہ خوری، راہزنی، ڈکیتی سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب 07 خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار۔۔۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرمان کو لے کر شارجہ سے پولیس ٹیم آج لاہور پہنچ گئی ہے۔۔۔

رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 16 ہوگئی۔۔۔۔

اشتہاری سفیان علی پولیس مقابلے، دہشتگردی ، پولیس اہلکاروں پر قاتلانہ حملہ میں فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمہ میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا جسے یو اے ای سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔۔۔

خطرناک مجرم سفیان مختلف اضلاع کی پولیس کو دہشتگردی، بھتہ خوری، ڈکیتی، راہزنی کے 32 مقدمات میں کئی سالوں سے مطلوب تھا جو اب گرفتار ہو کر لاہور پہنچا دیا گیا ہے۔۔۔

اشتہاری عبدالطیف نے 2023ء میں رحیم یار خان میں اپنی بھابھی کو قتل کیا۔۔۔ ملزم بھی گرفتار ہو کر لاہور پہنچ گیا۔۔۔

اشتہاری مجرمان زوہیب سیالکوٹ پولیس، محمد جلیل ڈی جی خان پولیس کو مسلح رابری کی وارداتوں میں مطلوب تھے، ترجمان پنجاب پولیس

اشتہاری رمیز اشرف راولپنڈی پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا،۔۔

اشتہاری عکاشہ اقبال سیالکوٹ پولیس کو جعلی ویزوں کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔۔۔۔

اشتہاری مجرم محمد عثمان لاہور پولیس کو بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث تھا۔۔۔۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار کرکے پاکستان لائے جانے والے یہ اشتہاری مجرمان جرائم کا ارتکاب کرکے متحدہ عرب امارات فرار ہو گئے تھے

پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری مجرمان کا ریڈ نوٹس جاری کروایا۔۔۔۔یو اے ای پولیس حکام نے ملزم کو پنجاب پولیس ٹیم کے حوالے کیا۔۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے