دہشت گردوں نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا

بلوچستان میں بولان  پاس کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔۔بولان پاس ڈھاڈر کے مقام پر دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔۔

انتہائی دشوار گزار اور سڑک سے دور ہونے کے باوجود،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔۔۔دہشت گردوں نے معصوم مسافروں جن میں  اکثریت عورتوں اور بچوں کی بھی ہیں، کو یرغمال بنا رکھا ہے۔۔۔

دہشت گرد بیرون ملک  اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے  میں ہیں۔۔۔دہشت گردوں کے خاتمے تک کلیئرنیس آپریشن جاری رہے گا

دہشت گردوں کا معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کے ان دہشت گردوں کا  دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے