عید الفطر کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو مشکل ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان۔۔ عید کے بعد دما دم مست قلندر ہو گا۔۔
اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں اہم اجلاس۔۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کی دعوت افطار میں مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہوئے۔۔ پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما بھی اجلاس میں موجود تھے۔۔
اجلاس میں کہا گیا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جایے گی۔۔اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کے لیے مزید ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔۔
اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی۔۔اپوزیشن اتحاد نے تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیں۔۔
رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو دے دی گئی۔۔سیاسی سرگرمیوں اور رابطوں کی کمیٹی حامد رضا کی زیر نگرانی کام کرے کی۔۔
تیسری کمیٹی عید کے بعد ملک کی امن و سلامتی اور سیاسی حالات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لئے تشکیل دی گئی۔۔
آل پارٹیز کانفرنس کمیٹی کی سربراہی لطیف کھوسہ کو دی گئی۔۔لطیف کھوسہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مل کر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔۔