نیویارک کے یہودی مرکز پر دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کاا لزام
20 سالہ پاکستانی شہری شاہ زیب خان کو امریکہ منتقل کردیا گیا،،،
پولیس ملزم کو آج عدالت کے سامنے پیش کرے گی،، امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شاہ زیب خان کو داعش کی حمایت حاصل تھی ،،،
شاہ زیب خان کو کینیڈین حکام نے ستمبر 2024 میں امریکہ کینیڈا سرحد کے قریب گرفتار کیا تھا،،،
امریکی میڈیا کے مطابق،،، اگر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں، تو زیب خان کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔۔