سیکیورٹی خطرات:یورپ کا 867ارب ڈالر دفاع پر خرچ کرنے کا اعلان

یورپ میں سیکیورٹی خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔۔ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد یورپ نے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے اربوں ڈالر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

یورپین یونین میں شامل 27 یورپی ممالک نے دفاع پر 867 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔ رکن ممالک کیلئے 150 ارب ڈالر کے علیحدہ فنڈز بھی مختص کئے جائیں گے تاکہ وہ قرض لیکر اپنے دفاع کو مضبوط بنا سکیں۔۔

امریکی صدر کی طرف سے نیٹو پر مسلسل تنقید کے بعد یورپ سرجوڑ کر بیٹھ گیا ہے۔۔ یورپی ممالک کو اب امریکہ پر انحصار کم کرنے اور اپنے دفاع کو از خود مضبوط بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے