ایران پر نئی امریکی پابندیاں:خام تیل 72ڈالر سے تجاوز کر گیا

امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل ایک ڈالر مہنگا ہو گیا۔۔ نیویارک کی وال اسٹریٹ جرنل میں ایک بیرل خام تیل 72 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔۔

مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ شروع ہونے کے خطرات نے بھی خام تیل کی قیمت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔۔

18 مارچ کو اسرائیل کا غزہ پر حملے میں 400 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور یمن پر امریکی حملے نے خطے کو نئی جنگ کے خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

امریکہ نے چین کی Teapot ریفائنری پر ایرانی تیل خریدنے کی پابندی لگا دی ہے۔۔ واضح رہے چین ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے