منگانوئی : نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور کیوی بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا کیا ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ 4 وکٹوں کے نقصان پر جاری ہے۔
کیویز نے میچ کا آغاز پاکستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ سے کیا تاہم اوپنر بلے باز ٹم سیفرٹ 59 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز بناکر حارث روف کے بال پر کیچ آوٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ بھی حارث روف کے حصے میں آئی جب انہوں نے مارک چیپمین کو 108 کے مجموعی اسکور پر بولڈ کردیا جبکہ تیسری وکٹ عباس آفریدی نے حاصل کی جنہوں نے فن ایلن کو نصف سنچری مکمل ہونے کے بعد کیچ آؤٹ کیا۔
یہ میچ نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ مونگنی میں کھیلا جارہا ہے۔ ٹاس جیتتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ اس میچ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کیلی جیمیسن اور بین سیئرز کی جگہ وِل اورورکی اور جیکب ڈفی کو شامل کیا گیا۔
قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، حسن نواز، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ مائیکل بریس ویل (کپتان)، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچ ہے، اش سوڈھی، زکرے فولکس، جیکب ڈفی اور ول اورورکی پر مشتمل ہے۔
