اوکلینڈ : پاکستان کے کم بیک کے بعد نیوزی لینڈ کا بھی کم بیک! تیسرے میچ میں شکست کے بعد چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی ہرا دیا۔
چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دیا تھا۔چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ماؤنٹ منگونی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی اننگ آغاز اور اختتام اچھے انداز میں کیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ فن ایلن 50، مائیکل پریسویل 46 اور ٹم سیفرٹ 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیرل مچل 29 اور مارک چیپمین نے 24 رنز بنائے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی 4 اوورز میں 49 اور شاداب خان بھی 4 اوورز میں 49 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے جبکہ حارث رؤف نے 3، ابرار احمد 2 اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اتری تھی۔
