فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے 50 افغان بچوں کو ڈی پورٹ کرکے طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کردیا۔۔
ایف سی ذرائع کے مطابق افغان بچے آہنی باڑ توڑ کر پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔۔ افغان بچے سمگلنگ اور گنڈاماری میں ملوث تھے۔۔ 50 بچوں اور بچیوں کو قبائلی جرگہ کی استدعاء پر افغانستان واپس کردیا گیا۔۔
ایف سی ذرائع نے بتایا کہ افغان حکام کو بچوں کو غیر قانونی طریقے سے پاکستان داخل ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۔
