غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی:زرمبادلہ ذخائر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

0

غیر ملکی قرضوں اور سود کی ادائیگی۔۔ ملک کی زرمبادلہ ذخائر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کی ہفتہ وار تفصیلات جاری کر دیں۔۔

21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 46 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔

مجموعی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 55کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہ گئے۔۔ ایک ہفتہ پہلے ذخائر کی مالیت 16 ارب ڈالر سے زائد تھی۔

مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 54کروڑ ڈالر کم ہو گئے۔۔ سٹیٹ بینک کے پاس 10ارب 60کروڑ68لاکھ ڈالر ہیں

ایک ہفتہ پہلے سٹیٹ بینک کے پاس 11ارب 14کروڑ ڈالر تھے

بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے سات کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔۔ بینکوں کے پاس 4ارب 94کروڑ 42لاکھ ڈالر ہیں

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.