اسٹیٹ بینک نے چھ ماہ میں انٹربینک مارکیٹ سے 5 ارب 50کروڑ ڈالر خریدے

روپے کی قیمت مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام

رواں مالی سال کے چھ ماہ میں اسٹیٹ بینک نے انٹربینک مارکیٹ (بینکنگ سسٹم) سے 5 ارب 50 کروڑ ڈالر خریدے۔

جولائی سے دسمبر تک ساڑھے پانچ ارب ڈالر خریدنے کے باوجود مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ نہیں ہو سکا۔۔

مرکزی بینک کے لیے مارکیٹ سے ڈالر خریدنا کوئی غیر معمولی بات نہیں، لیکن رقم کا حجم ہر ماہ بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے دسمبر میں 53 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خریدے جو نومبر میں خریدے گئے ایک ارب 15 کروڑ ڈالر سے نصف سے بھی کم ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے گزشتہ سال جون میں 57 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، جولائی میں 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، اگست میں 56 کروڑ 90 لاکھ ڈالر، ستمبر میں 94 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور اکتوبر میں 102 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خریدے۔

خریداری کا حجم ظاہر کرتا ہے کہ کرنسی مارکیٹ میں لیکویڈیٹی نے شرح تبادلہ کو مستحکم کیا اور برآمد کنندگان کو اپنی آمدنی فروخت کرنے پر آمادہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے