پی ایس ایل سیزن 10 کی ٹکٹوں کی فروخت 3اپریل سے شروع ہو گی

پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں سیزن کی ٹکٹوں کی فروخت عیدالفطر کی تعطیلات کے فوری بعد شروع ہو جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 3 اپریل سے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت دستیاب ہو گی۔


فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فروخت کئے جائیں گے۔


آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں ٹی سی ایس کے مقرر کردہ پک اپ مراکز سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائی جا سکتی ہیں


پی ایس ایل چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔۔ پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا
پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ کی قیمت 650 روپے ہے۔۔


اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک دستیاب ہوں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے