آئی ایم ایف کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے مفاہمت کے ثمرات۔۔ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی
عالمی بینک نے کہا ہے کہ یہ قرض پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا ۔۔رقم صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے خرچ ہوگی۔۔ہوا کے معیار کو بہتر انتظام کے لیے اقدامات شامل ہونگے۔۔
عالمی بینک کے مطابق قرض سے صوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملے گی ۔۔ جامع اقدامات کے ذریعے ہوا کے معیار اور عوامی صحت کو بہتر بنانا ہے
پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کم کرنے کے منصوبے کیلئے معاون ہے۔۔ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔۔
عالمی بینک نے اعلامئے میں کہا ہے صاف ہوا سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی آئے گی۔۔ پنجاب کلین ایئر پروگرام عالمی بینک کے نئےکَنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مطابق ہے۔۔ دس سالوں میں پی ایم 2.5 کی سطح میں 35 فیصد تک کمی لانے کا ہدف ہے۔۔۔۔ لاہور ڈویژن کے !یک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی

