مہنگائی 59 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی:ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی 59 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔۔۔ مارچ میں مہنگائی کی شرح اعشاریہ سات فیصد رہی۔۔۔ ایک سال پہلے افراطِ زر 20 اعشاریہ 7 فیصد تھا۔۔۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔۔۔

مہنگائی کم کرنے کی حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں۔۔ دسمبر 1965 کے بعد پہلی بار مہنگائی میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔ ایک ماہ پہلے مہنگائی ڈیڑھ فیصد پر تھی۔۔

مارچ میں شہروں میں مہنگائی برھنے کی شرح ایک اعشاریہ 2 فیصد رہی۔۔ دیہی علاقوں میں یہی شرح ایک اعشاریہ ایک فیصد پر آ گئی۔۔ رواں  مالی سال کے نو ماہ میں مہنگائی بڑھنے کی اوسطً شرح 5 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔۔۔

مہنگائی معیشت اور حکومت کیلئے دردِ سر بنی ہوئی تھی۔۔ مئی 2023 میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح 38 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔۔۔ حالیہ آٹھ ماہ میں شرح سود بھی 22 فیصد کی تاریخی سطح سے کم ہو کر اب 12 فیصد پر آ گئی ہے۔۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں ٹرانسپورٹ کرائے 0.3 فیصد سستے ہوئے۔۔ تفریحی لاگت میں 0.6 فیصد کمی آئی۔۔۔ تاہم ماہانہ بنیادوں پر تعلیم ایک اعشاریہ سات فیصد جبکہ صحت کے اخراجات میں اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے