گورننس، کرپشن کے جائزے اور بجٹ تجاویز لے کر آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔۔
دورے کا مقصد اصلاحاتی استعداد کار اور بجٹ تجاویز پر مشاورت ہے۔۔۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا آئی ایم ایف ٹیم چار اپریل سے ایک ہفتہ تک پاکستان میں قیام کرے گی۔۔
آئی ایم ایف ٹیم حکومتی حکام کو بجٹ سازی اور ترقیاتی منصوبوں میں مختلف امور پر مشاورت دے گی۔۔ ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ٹیکس ریونیو اقدامات بارے رہنمائی دے گی۔۔
آئندہ بجٹ میں اخراجات میں کمی، دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کا جائزہ ہوگا۔۔ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔۔
پاکستانی معاشی ٹیم آئی ایم ایف حکام کی مشاورت سے آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز تیار کرے گی۔۔
