حکومت کا بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ۔۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن نے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا پلان تیار کر لیا۔
35 روپے ہر ماہ بجلی کے بل میں گھریلو صارفین سے وصول کئے جاتے ہیں۔۔انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے۔۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔۔ اگلے ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں یہ سفارشات پیش کی جائیں گی۔۔
4 کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔۔
