حکومت کا روزویلٹ ہوٹل،زرعی اورفرسٹ ویمن بینک،ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی بیچنے کا فیصلہ

0

حکومت نے امریکہ کے کاروباری و تجارتی شہر نیویارک کے مہنگے ترین علاقے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کو بیچنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل، زرعی ترقیاتی بینک، فرسٹ ویمن بینک اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی جلد نجکاری کی جائے گی۔۔ حکومتی کمپنیوں کو فوری طور پر بند نہیں کر سکتے اس کو مرحلہ وار کیا جائے گا۔۔اس کے مالی فوائد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نظر آئیں گے۔۔

انہوں نے کہا معاشی استحکام ملک میں آ چکا ہے جس کے بعد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا۔۔ اس سال ترسیلات زر 36 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا اندازہ ہے۔۔ برآمدات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔۔جون کے آخر تک ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔۔اس وقت ایل سی کھولنے اور کمپنیوں کو منافع باہر بھجوانے میں کوئی مشکلات نہیں ہیں

وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اندرونی محاذ پر افراط زر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔۔ مہنگائی میں کمی عوام تک منتقل ہونا چاہئے۔۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات لے رہی ہے۔۔ ای سی سی نے مہنگائی پر خاص نظر رکھی ہوئی ہے۔۔

انہوں نے کہا شرح سود میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔۔۔۔میرے خیال میں شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے۔۔سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔۔ مقامی سرمایہ کاروں بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔۔۔۔ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔۔

وزیر خزانہ نے کہا عیدالفطر پر 870 ارب روپے کی خریداری ہوئی ہے۔۔۔۔ گزشتہ مالی سال عیدالفطر پر 720 ارب روپے کی خریداری ہوئی تھی۔۔۔۔پہلی ششماہی میں سیمنٹ کی پیداوار میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا۔۔ پہلی ششماہی میں کاروں کی فروخت میں 40 فیصد اور موٹرسائیکلوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔۔

انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے۔۔ ہم نے آئی ایم ایف کے اسٹرکچرل بینچ مارک حاصل کیے ہیں۔۔ اس دفعہ قومی مالیاتی معاہدہ اور زرعی انکم ٹیکس وصولی کیلئے اقدامات کیے گئے۔۔ یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان نے اسٹرکچرل بینچ مارک حاصل کیے ہیں۔۔۔۔پہلی بار اہداف حاصل کرنے کیلئے صوبوں نے بھی اقدامات کیے۔۔ امید ہے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط کی جلد منظوری دی جائے گی۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.