صدر ٹرمپ کے ٹیرف سے پریشان ترکیہ میں شرح سود 3.5 فیصد بڑھ گئی

0

ترکیہ کے سینٹرل بینک نے شرح سود میں 3.5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا جس کے بعد ایک ہفتے کے ری پرچیز سیکیورٹیز کی شرح 46 فیصد پر پہنچ گئی۔

امریکی ٹیرف سے ترکیہ کی معیشت پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری سے بھی معاشی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مارچ میں ترکیہ میں مہنگائی 38 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

ترک سینٹرل بینک کی مالیاتی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے شرح سود بڑھانے کا مقصد بڑھتی مہنگائی کو روکنا اور لیرا کی گرتی ہوئی قیمت کو سنبھالنا ہے۔

اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے اگلے تین روز میں ترک سینٹرل بینک نے لیرا کی قیمت مستحکم رکھنے کیلئے مارکیٹ میں25 ارب ڈالر پھینکے تھے۔ امام اوغلو کی گرفتاری کے فوری بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمت 40 ترکش لیرا تک پہنچ گئی تھی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.