نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پہلا سرکاری دورہ کابل، دوطرفہ تعلقات کی بحالی پر توجہ
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار ہفتے کے روز اپنے پہلے سرکاری دورے پر کابل روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ اہم دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات چیلنجز اور توقعات کے سنگم پر کھڑے ہیں
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اسحاق ڈار ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی سفیر صادق خان,وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور وزارت تجارت، ریلوے اور داخلہ کے وفاقی سیکریٹریز شامل ہی
اس دورے کا بنیادی مقصددوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا،علاقائی تعاون کو فروغ دینا،سفارتی رابطے بڑھانا،اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز پر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا
یہ دورہ ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب دونوں ممالک سرحدی کشیدگی اور پناہ گزینوں کے مسئلے سے نبرد آزما ہیں۔خطے میں بڑھتے ہوئے علاقائی رابطوں (regional connectivity) اور تجارت کے امکانات زیر غور ہیں۔اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیکیورٹی تعاون بھی بین الاقوامی سطح پر زیر بحث ہے۔