چین کے علاوہ امریکہ کی دنیا کے 75 ممالک کے ساتھ تجارتی جنگ میں 90 روز کا تعطل ۔۔۔۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس سنبھل گئیں ۔۔۔ رواں ہفتے مقامی حصص بازار میں2 ہزار 462 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 315 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔ہفتے کے آغاز پر ٹریڈنگ ایک لاکھ 14ہزار 853 پوائنٹس سے شروع ہوئی تھی
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 2 ارب 28 کروڑ حصص کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 163 ارب روپے میں طے پائے۔۔ سرمایہ کاروں نے 231 ارب روپے کا منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 114 ارب روپے سے بڑھ کر 14 ہزار 345 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔