ملک بھر میں 27 اپریل تک شدید گرمی پڑے گی ، این ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ

0

اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، جہاں پارہ 41 ڈگری تک سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.