بھارتی طیاروں کیلئےپاکستانی فضائی حدود کی بندش،نوٹم جاری

0

پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دیں۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا۔۔

پابندی 23 مئی 2025 تک جاری رہے گی۔

بھارت کمپنیوں کے رجسٹرڈ طیارے پاکستانی فضائی حدود ایک ماہ تک استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اسی طرح کسی دوسرے ملک کے طیارے جن کی رجسٹریشن بھارت میں ہوئی ہے ان کو بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

 ذرائع کے مطابق 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندی گڑھ اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں۔ائیر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ائیر انڈیا ایکسپریس اور آکاسا ائیر پاکستانی فضا استعمال کرتی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع  کا کہنا ہےکہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہوگا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.