امریکہ کی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے وسکونسن کی ایک خاتون جج کو گرفتار کر لیا۔ خاتون جج ہنہ ڈوگان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتاری سے بچنے میں مدد فراہم کی۔
وسکونسن کی ملواکی سرکٹ کورٹ کی جج کی عدالت میں گذشتہ ہفتے غیر قانونی تارک وطن ایڈوارڈو فلورز کو پیش کیا گیا جس میں انہوں نے ایڈوارڈو کو عدالت سے بھاگنے اور گرفتاری سے بچنے میں مدد فراہم کی۔
امریکہ کی مارشلز سروس کے ترجمان نے بتایا کہ جج ڈوگان کو صبح ساڑھے آٹھ بجے کورٹ ہاؤس سے حراست میں لیا گیا۔ ڈوگان کی گرفتاری سے ٹرمپ انتظامیہ کی غیر قانونی تارکین وطن کی جارحانہ سرگرمیوں کو مزید تقویت ملی ہے۔
جج ڈوگان کو جمعہ کے روز ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 15 مئی سے شروع ہو گئی۔ ڈوگان کو ملواکی کے مجسٹریٹ جج سٹیفن ڈرائز کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے جج ہنہ ڈوگان کی گرفتاری پر ملواکی ایف بی آئی کو شاباش دی۔
