واشنگٹن : خطے میں کشیدہ صورتحال کے دوران امریکا نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ بھی منظور کرلیا ہے۔
امریکی دفاعی معاہدے کرنے والے ادارے ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری کا اعلامیہ جاری کیا، ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق معاہدے میں سمندری ویژن سافٹ ویئر اور تربیت شامل ہے۔
امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ معاہدے سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، اس سے جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔
قبل ازیں امریکی سیکریٹری خارجہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا تھا۔