مودی ڈرپوک اور بےشرم ہے،جنگ کرنے کی ہمت نہیں،سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال

0

بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال نے کہا ہے مودی ایک بے شرم اور ڈرپوک آدمی ہے۔

بھارت کے سینئر صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے ستیہ پال نے کہا مودی میں جنگ کرنے کی ہمت نہیں ہے اور اگر انہوں نے حملہ کرنے کی غلطی کی تو یہ جنگ کو سنبھال نہیں پائیں گے۔

ستیہ پال نے مودی سے کہا کہ وہ قوم سے معافی مانگیں کیونکہ جس جگہ حملہ ہوا وہاں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ تھا۔ حملے سے دو ہفتے پہلے ہی وہاں سیکیورٹی کا ریویو میٹنگ ہوئی لیکن اس طرح کی میٹنگز میں کوئی ڈھنگ کی بات نہیں ہوتی۔ یہ آتے ہیں اور کھانا کھا کر واپس چلے جاتے ہیں۔

ستیہ پال نے کہا پہلگام کشمیر کا سب سے بڑا سیاحتی علاقہ ہے۔ دو ہزار سیاحوں کو علاقے میں آنے کی اجازت دی گئی لیکن سیکیورٹی کیلئے ایک بھی سپاہی موجود نہیں تھا۔ یہ حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر کشمیریوں کا شدید ردعمل آیا ہے اور انہوں نے اپنے ٹورازم سیزن کے برباد ہونے پر حکومت کو خاصی لعن طعن کی ہے۔

ستیہ پال نے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ مودی جیسا نااہل شخص بھارت کا وزیراعظم ہے اور حکومتی نظام چلا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.