بھارت کا میزائل حملہ "شرمناک”، امریکی صدر ٹرمپ کی شدید مذمت

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے میزائل حملوں کو "شرمناک” قرار دیتے ہوئے نہ صرف شدید الفاظ میں مذمت کی ہے بلکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ اس "افسوسناک اور غیر ضروری” تصادم کے جلد خاتمے کی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک اہم جملے میں کہا "لوگ جانتے تھے کہ کچھ ہونے والا ہے”،جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر اس تنازعے کے امکانات پہلے ہی محسوس کیے جا رہے تھے۔

ساتھ ہی، امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین سے تحمل اور مذاکرات کی راہ اپنانے کی اپیل کی ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ وہ حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور کسی بھی قسم کی مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے علاقائی و بین الاقوامی رابطے جاری رکھے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.