بھارت کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے زبردست فضائی ردعمل دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے دو جنگی طیارے، جن میں ایک جدید رافیل بھی شامل ہے، مار گرائے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے مکمل تیاری اور مستعدی کے ساتھ کارروائی کی، اور دشمن طیاروں کو نشانہ بنایا۔تمام پاکستانی طیارے محفوظ رہے، اور فضائی حدود کی مکمل نگرانی جاری ہے۔
جوابی کارروائی میں پاکستان نے نہ صرف دشمن کے طیارے گرائے بلکہ بھارت کا ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا، جسے ایک اہم اسٹریٹجک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
اسکائی نیوز سمیت عالمی میڈیا اداروں نے بھی رافیل طیارے کی تباہی کی خبر کی تصدیق کی ہے، جو بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے۔