بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے اپنے مقاصد حاصل کر لئے:عسکری ذرائع

0

پاکستان نےجوابی کارروائی میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔۔پاکستان نے کامیابی سے اپنے علاقے کا دفاع کیا اور ڈیٹرنس کو بحال کیا۔۔

عسکری ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے دو طرفہ تعلقات میں "نیو نارمل” بنانے کی کوششوں کو پاکستان نے مؤثر طور پر ناکام بنایا۔۔ پاکستان بھارت کو علاقائی برتری اور امن کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔۔

پاکستان بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی دوٹوک مذمت کرتا ہے۔۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق، 7 مئی 2025 کے بعد سے بھارتی اقدامات واضح طور پر جنگی کارروائیوں کے زمرے میں آتے ہیں..

عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون، اور ریاستوں کے درمیان تعلقات سے متعلق تسلیم شدہ اصولوں کی صریح خلاف ورزی تھے۔۔

بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات نے دونوں ایٹمی طاقتوں کو بڑے تصادم کے قریب پہنچا دیا تھا ۔۔ بھارت کا جنگی جنون اور عسکری جنون دنیا بھر کے لیے تشویش کا باعث ہونا چاہیے۔۔

جنوبی ایشیا دنیا کی آبادی کا پانچواں حصہ رہتا ہے۔۔ جنوبی ایشیا بھارت جیسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.