2021 کے بعد کسی بھی برطانوی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ پاکستان،ڈیوڈ لیمی کی اسحاق ڈار سے ملاقات

0

برطانوی سیکرٹری خارجہ کا دورہ پاکستان۔۔

برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے دورہ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشین نے اعلامیہ جاری کر دیا۔۔ 2021 کے بعد کسی برطانوی سیکرٹری خارجہ نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا۔۔

اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ ڈیوڈ لیمی نے دورہ پاکستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔۔ برطانوی حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔۔دونوں ممالک برطانیہ کے اہم شراکت دار ہیں۔۔

برطانوی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سینئر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔۔ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کو سراہا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے برطانوی زندگی میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے کردار کو سراہا۔۔

ڈیوڈ لیمی نے دونوں ممالک میں کشیدگی سے پیدا ہونے والی تشویش کا اظہار کیا۔۔ انہوں نے پہلگام میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا بھارت اور پاکستان دونوں برطانیہ کے قریبی دوست ہیں۔۔ ہم اس جنگ بندی کو پائیدار امن میں تبدیل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔۔۔ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعاون برطانوی اور پاکستانی شہریوں کی خوشحالی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔۔

برطانوی وزیر خارجہ نے 15 مئی کو اپنے بھارتی ہم منصب سے بھی بات چیت کی۔۔ انہوں نے جلد نئی دہلی کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا۔۔

اسلام آباد میں قیام کے دوران وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمیشن کے قونصلر عملے سے ملاقات کی۔۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران برطانوی شہریوں کی مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.