بلدیاتی انتخابات کیلئے مہلت سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے مہلت دینے کی خیبرپختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد کردیا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے نئی قانون سازی اور امن وامان کے پیش نظروقت مانگا تھا۔

خط کے مطابق حلقہ بندیوں کیلئے صوبائی حکومت کی مشاورت لازمی نہیں، موسم اور سیکیورٹی حالات کو حلقہ بندی میں رکاوٹ قرار دینے کا موقف مسترد کردیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی حکومت کا مؤقف غیرتسلی بخش ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری یا ووٹرلسٹوں کے بغیر بھی ابتدائی حلقہ بندی ممکن ہے، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے، صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی کے عمل کو تیز کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے