سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ کا اعلیٰ اعزاز عطا کردیا گیا

0

چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کو ان کی بے مثال عسکری قیادت اور قومی دفاع میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ کا اعلیٰ اعزاز عطا کیا گیا۔

یہ تاریخی اعزاز ایوان صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ طور پر پیش کیا۔ تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، صوبائی گورنرز، غیر ملکی سفارتکار، سروسز چیفس، ارکان پارلیمنٹ اور سول و عسکری حکام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’آج کا دن تاریخ کا قابلِ فخر لمحہ ہے۔ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں۔‘‘’’فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو مؤثر جواب دیا گیا جس سے وہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔ ‘‘’’آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کا قائدانہ کردار لائقِ تحسین رہا، قوم ان کی جرات اور قیادت کو سلام پیش کرتی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کی خود مختاری، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا، ان کی قربانیاں قومی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔

یہ اعزاز ملک کے اُن بہادر سپوت کو دیا گیا ہے جنہوں نے دفاع وطن کے ہر مرحلے پر مثالی قیادت کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے لیے نئی تاریخ رقم کی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.