وزیر اعظم۔پاکستان 25 سے 30 مئی تک 4 ملکوں کو دورہ کریں گے۔۔۔
وزیر اعظم اس دوران ترکیہ، ایران آذربائجان اور تاجکستان جائیں گے۔۔ وزیراعظم پاکستان اور بھارت کی حالیہ جنگ میں ترکیہ اور آذربائیجان کی حمایت اور مدد پر صدر رجب طیب ایردوان اور الہام علی یوف کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
بھارت کے ساتھ جنگ میں آذربائیجان نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی۔۔ ترکیہ نے نہ صرف حمایت کی بلکہ پاکستان کو بیرکتار ڈرون سے بھی مدد کی۔۔
وزیر اعظم چاروں دوست ملکوں کی قیادت سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین القوامی اہمیت کے امور پر بات چیت کریں گے
وزیر اعظم تاجکستان کے شہر دوشنبہ میں گلیشیئرز پر ہونے والی دو دوزہ عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس 29 اور 30 مئی کو منعقد ہو گی